[ad_1]

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش

ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

استور، وادی نیلم، وادی گریز میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

برفباری کے باعث چلاس جھلکڈ روڈ ٹریفک کے لیے جزوی طور پر بند ہے۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری، اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *