[ad_1]

سندھ، 22 ٹول پلازہ کو جدید کیمروں و آلات سے لیس کرنے کا منصوبہ

سندھ کے داخلی و خارجی راستوں اور ہائی ویز پر 22 ٹول پلازہ کو جدید کیمروں، حساس آلات اور پولیس کی چاک و چوبند نفری سے لیس کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے، ناردرن بائی پاس اور صوبے کے تمام نیشنل ہائی ویز پر لگ بھگ 22 ٹول پلازوں پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پروگرام طرز کے یہ کیمرے ہر ٹول پلازہ سے چند کلو میٹر پہلے لگائے جائیں گے، جو متعلقہ پولیس رینج اور سینٹرل پولیس آفس کراچی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے براہ راست ہوں گے۔ یہ کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور گاڑیوں میں سوار افراد کو چہروں سے شناخت کرکے ڈیٹا محفوظ کریں گے۔

غلام نبی میمن نے مزید بتایا کہ پولیس کو مطلوب کوئی بھی شخص یا گاڑی ان کیمروں کے سامنے سے گزرے گی تو کمانڈ اینڈ کنٹرول اور متعلقہ آپریٹرز کے پاس الرٹ آجائے گا۔ پولیس کنٹرول رومز کا عملہ متعلقہ ٹول پلازہ پر پولیس چوکیوں پر موجود پولیس اہلکاروں کو آگاہ کرے گا۔ جہاں موجود تلاش ڈیوائسز اور باڈی وارن کیمروں سے لیس پولیس اہلکار ایسے مشتبہ افراد کو چیک کریں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اس سے یقینی طور پر جرائم میں ملوث ملزمان کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *