[ad_1]

امیر مقام مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں—اسکرین گریب —بشکریہ فیس بک
امیر مقام مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں—اسکرین گریب —بشکریہ فیس بک

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ اگر آج تک عمران خان حکومت میں ہوتے تو پاکستان کو ڈیفالٹ ہونا تھا۔

کراچی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورِ حکومت کی کارکردگی بتائیں۔

انجینئر امیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، جبکہ ہم سیاست کے لیے نہیں ملک بچانے کے لیے آئے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی ہماری ترجیح ہے، حکومت کی پالیسیوں کے تحت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *