[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی کا کردار بخوبی ادا کریں گے، امید ہے وہ شہری سندھ کی محرومیوں کے ازالے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ایم کیو ایم ترجمان نے کہا کہ پارٹی کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔

ترجمان کے مطابق موجودہ حکومت کے قیام سے اب تک گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا، ایم کیو ایم نے پہلے مرحلے میں 5 نام دیے تھے، ان ناموں پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

اس صورتحال میں گورنر سندھ کا اہم آئینی عہدہ کافی عرصہ خالی رہنے پر مشاورت سے مزید دو نام وفاق کو بھیجے گئے۔

ایم کیو ایم نے دوسرے مرحلے میں عبدالوسیم اور کامران ٹیسوری کے نام وفاق کو بھیجے تھا اور صدر مملکت نے کامران ٹیسوری کا نام بطور گورنر سندھ منظور کر لیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *