فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

کامران ٹیسوری کی تقریبِ حلف برداری شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 ایک کے تحت دی تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *