فوٹو: فائل

ملک بھر میں جشن ولادت رسولﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مساجد، شاہراوں اور عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

پنجاب کے شہروں میں عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی بھی جلوس میں شریک ہوئے۔

فیصل آباد میں مرکزی جلوس چوک گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

گوجرانوالہ میں مرکزی جلوس جامع ابو البیان سے برآمد ہو کر گوند لانوالہ پر اختتام پذیر ہوا جبکہ راجن پور، سرگودھا، بہاول پور، سیالکوٹ، نارووال، شکر گڑھ، گجرات، کمالیہ، جہانیاں سمیت دیگر شہروں میں بھی ریلیاں اور جلوس نکالے گئے۔

حیدرآباد میں مرکزی جلوس تلک چاڑی سے شروع ہو کر کوہ نور چوک پر اختتام پذیر ہوا۔

سکھر میں مرکزی جلوس پان منڈی گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

میرپورخاص، نواب شاہ، مٹیاری سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی 12 ربیع الاول کے حوالے سے جلوس نکالے گئے۔

نوشہرہ میں جلوس ڈاگ اسماعیل خیل سے برآمد ہو کر پبی بازار پہنچ کر احتتام پذیر ہوا۔

مانسہرہ میں مرکزی جلوس جامع مسجد نور مفتی آباد سے برآمد ہو کر تاجدار ختم نبوت چوک پر ختم ہوگیا۔

نصیرآباد، جعفرآباد، ڈیرہ مراد جمالی میں نکالے جانے والے جلوس میں ہزاروں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں مرکزی جلوس بلیاہ مسجد میں اختتام پذیر ہوا، بھمبر میں مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *