صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ادریس

کراچی کے تاجروں اور صنعت کاروں نے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کے سامنے شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور وارداتوں سے متعلق شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو  کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچے، جہاں صدر کراچی چیمبر آف کامرس محمد ادریس اور دیگر عہدیداروں سے ان کی ملاقات ہوئی۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس نے کہا کہ کراچی میں 200 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں، سندھ کی 95 فیصد آمدنی کراچی سے آتی ہے، شہر کی امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔

محمد ادریس نے کہا کہ رات 12 بجے مارکیٹس اور ہوٹل بند ہونے چاہئیں، مگر وہ کھلے رہتے ہیں، کوئی تو ہے جس کی اجازت سے یہ سب کھلا رہتا ہے، امن و امان خراب ہونے کے باوجود پولیس افسروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا کہ 108 تھانوں کے ایس ایچ اوز کیا کر رہے ہیں؟ گلی گلی چھینا جھپٹی ہے، لگتا ہے جان بوجھ کے کراچی کو خراب کیا جا رہا ہے۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کیا کراچی کو بند کرنا ہے یہاں سرمایہ کاری نہ کریں؟



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *