فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ کے پودکلی چوک پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سبزل روڈ کے پود کلی چوک پر زوردار دھماکا ایک رکشے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں محمد مراد نامی راہ گیر جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *