فوٹو: فائل 

کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کو شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے موقع پر پولیس کے 2996 افسران اور جوان سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

اس کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کے 375 افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے گے۔ جلوس کے اطراف اور گزرگاہوں پر پولیس کے ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کیلئے 1 ہزار ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے۔

چہلم حضرت امام حسین کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کیا جاچکا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے ٹریفک لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جو ٹریفک لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آتا ہے اس کو تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ اور جیل چورنگی کی جانب موڑا جائے گا۔

اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت ہوگی۔

ہر چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *