[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

موٹر وے پولیس نے سیلاب کی صورتحال پر ٹریفک الرٹ جاری کر دیا، قومی شاہراہ پر آزاخیل اور نوشہرہ کے درمیان سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پر برہان تا پشاور سیلاب کے خدشات موجود ہیں، قومی شاہراہ پر بلوچستان میں قلات سے پشین یارو تک سیلاب کا خدشہ ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ اور بوستان سے دلسورا تک سیلاب کا امکان ہے، قومی شاہراہ پر سندھ کے ایریا میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مٹیاری کےقریب ہٹری، میانی فارسٹ،چلگری، باڈیرو اور کھنڈو میں سیلاب کا خدشہ ہے، شہری ان علاقے کے سفر سے گریز کریں جہاں سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ آئی جی موٹر وے پولیس خالد محمود کی قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خالدمحمود نے کہا کہ موٹر وے پولیس سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، شہری سفر سے پہلے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *