[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمال مشرقی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 2 ماہ سے جاری تباہ کن بارشوں کا سلسلہ تھم گیا اور اکثر علاقوں میں موسم صاف ہو گیا۔

بارشوں اور سیلاب کے باعث چمن کے پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ دیہات کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع ہو گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پشین کے علاقے توبہ کاکڑی میں 2 ڈیم ٹوٹ گئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، پشین کے نشیبی علاقے سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 1 کی تلاش جاری ہے۔

ادھر توبہ اچکزئی میں گزشتہ شام کدنی کے 3 ڈیم ٹوٹ گئے تھے، دوبندی، کدنی، فراخی، اغبرگ، تاشرباط میں سیکڑوں ایکڑ پر باغات متاثر ہوئے ہیں۔

لیویز حکام نے کہا ہے کہ پل اور رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے توبہ اچکزئی کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

ضلع زیارت کا ملک بھر سے 3 دن سے زمینی رابطہ منقطع ہے، کوئٹہ زیارت قومی شاہراہ پر 4 پل اور 7 مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہیں، بابِ زیارت کے اطراف کئی دیہات کے درجنوں گھر سیلاب میں بہہ گئے، سیلابی ریلے نے زیارت کالج اور فٹبال اسٹیڈیم کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *