[ad_1]

جامعہ کراچی: 24 اور 25 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی

جامعہ کراچی کے تحت 24 اور 25 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت سندھ نے صوبے بھر میں بدھ اور جمعرات کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق سندھ بھر میں 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول اور کالجز پر ہوگا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *