[ad_1]

حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن سیلاب، نقصانات اور لوگوں کی نقل مکانی کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمشنر سندھ نے حیدرآباد ضلعی انتظامیہ کی سفارشات پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے۔

جن اضلاع میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں ان میں حیدرآباد، جامشورو، ٹندو الہٰ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونا تھے۔

اس سے قبل ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی تھی کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق 28 اگست کو ہی ہوں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ ووٹرز کی سہولت کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سندھ کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بلدیاتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ کروانا ممکن نہیں، محکمہ موسمیات نے سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کے مطابق اس صورتحال میں پولیس اہل کاروں کو متاثرہ اضلاع سے واپس بلانا مشکل ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت سندھ حکومت، انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے مختلف اضلاع میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *