[ad_1]
ویمن ایکشن فورم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں ویمن ایکشن فورم نے کہا کہ عمران خان کے سیشن جج کو دھمکی دینے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں وہ فوراً سر عام معافی مانگیں۔
فورم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان کے نازیبا الفاظ تشدد ابھار کر معزز جج کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
ویمن ایکشن فورم نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے الفاظ ان کی خواتین کے خلاف متعصبانہ ذہنیت کے عکاس ہیں، عمران خان کے خاتون جج کے خلاف حالیہ ریمارکس پہلا واقعہ نہیں ہے۔
ایکشن فورم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مریم نواز شریف کے خلاف نازیبا الفاظ کی پہلے بھی مذمت کرچکے ہیں، تمام مرد و خواتین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس دھمکی کے خلاف احتجاج میں شامل ہوں۔
[ad_2]