[ad_1]
سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں دوسرے مرحلے کیلئے فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں۔
دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے موسم کی خرابی کی وجہ سے انتخابات ملتوی کیے تھے۔
عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے یقین دلایا وہ بروقت انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزاروں نے بیلٹ پیپرز کی ٹیمپرنگ کا خدشہ ظاہر کیا، محض خدشات کی وجہ سے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں، فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے ڈی سیز کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع کے ڈی سیز کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ 28 اگست کو ہونی ہے۔
[ad_2]