[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپے کے دوران برآمد کیے گئے سٹیلائٹ فون اور موبائل فونز فارنزک کے لیے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہباز گل کے کمرے سے 2 آئی فون اور ایک سیٹلائٹ فون برآمد ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد موبائل فونز فارنزک کے لیے بھجوائے جائیں گے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کے کمرے سے برآمد پستول کی ملکیت کی بھی تصدیق کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پستول کی ملکیت سے متعلق ثبوت نہ دینے پر شہباز گل کے خلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا گیا تھا، پولیس پارٹی اپنے ہمراہ شہباز گل کو بھی ساتھ لائی تھی، انہیں ہتھکڑی لگی ہوئی تھی۔

چھاپے کے دوران کمرے سے ایک پستول اور موبائل فون ملے تھے، شہباز گل کی رہائش گاہ سے ایک سیٹلائٹ فون بھی ملا تھا جبکہ ان کے 2 پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *