[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

رانا مشہود نے اپنے وکیل رانا اسد اللّٰہ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پولیس نے حکومت کے کہنے پر مختلف مقدمات میں نامزد کردیا ہے، دو مقدمات میں پولیس نے گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپہ بھی مارا۔

رانا مشہود کا مزید کہنا ہے کہ پولیس سیاسی نوعیت کے کیسز میں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست گزار کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ دینے کا حکم دے اور درخواست کے حتمی فیصلے پر پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *