—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 4 کورونا مریض انتقال کر گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 80 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ80 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 510 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 164 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 548 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 65 ہزار 319 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 18 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 98 لاکھ 10 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *