[ad_1]
شہباز گِل کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال سے اسلام آباد کچہری پہنچا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کچہری میں سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی خان کر رہے ہیں۔
شہباز گِل کی آمد سے قبل کچہری کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس پمز اسپتال کے پچھلے دروازے سے شہباز گِل کو لے کر روانہ ہوئی۔
عدالت لے جاتے وقت شہباز گِل نے منہ پر آکسیجن ماسک لگایا ہوا تھا۔
[ad_2]