[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔

پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہونے سے نجی اداروں، گھروں اور دفاتر کی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی اطلاع دی گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے، جس سے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اکثر شہروں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ادھر پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا مزید کہنا ہے کہ خرابی کی وجہ سے صارفین کو انٹر نیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں صارفین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *