[ad_1]

لاہور: 32 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تقرری و تبادلے

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے شہر میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے۔

صوبائی دارالحکومت میں قائم 32 پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کے نئے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

نئی تعیناتیوں کے مطابق سب انسپکٹر امجد جاوید کو ایس ایچ او نواں کوٹ اور سب انسپکٹر وسیم عبید کو ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر محمد علی ایس ایچ او ہنجروال، انسپکٹر ظہیر الدین ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، سب انسپکٹر سہیل شہزاد ایس ایچ او ڈیفنس اے تعینات کیے گئے ہیں۔

انسپکٹر رضوان لطیف کو ایس ایچ او ڈیفنس، انسپکٹر سعید انور ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی، سب انسپکٹر ہاشم افتخار ایس ایچ او مقرر کیے گئے ہیں۔

انسپکٹر محمد نعیم انور ایس ایچ او شمالی چھاؤنی، انسپکٹر محمد افضل ایس ایچ او ہیئر جبکہ سب انسپکٹر احمد عثمان ایس ایچ او فیصل ٹاؤن تعینات کیے گئے ہیں۔

سب انسپکٹر خضر حیات ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، سب انسپکٹر محمد عثمان ایس ایچ او شادمان، انسپکٹر رضا ذاکر ایس ایچ او کوٹ لکھپت تعینات ہوئے ہیں۔

انسپکٹر محمد جمیل ایس ایچ او نیو انار کلی جبکہ سب انسپکٹر محمد زبیر کو ایس ایچ او ٹبی سٹی تعینات کیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *