[ad_1]

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرادیا گیا ہے، شہر قائد کراچی کے باسیوں پر اگست اور ستمبر کے بجلی بل بھاری پڑیں گے۔

300 یونٹ کے استعمال پر اگست کے بل میں ایک ہزار اور ستمبر کے بل میں 2400 روپے اضافہ ہوگا۔

اسی طرح 700 یونٹ استعمال کرنے والوں کے اگست کے بل میں 2107 روپے اضافہ ہوگا جبکہ ان صارفین کے ستمبر کے بل میں 5663 روپے اضافہ ہوگا۔

ماہانہ 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو اگست میں فی یونٹ 28 روپے 99 پیسے کا پڑے گا جبکہ ستمبر میں انہیں فی یونٹ 37 روپے 7 پیسے ادا کرنا ہوگا۔

تھری فیز میٹر استعمال کرنے والوں کو پیک اور آف پیک آورز میں فی یونٹ کے الگ الگ چارجز دینا ہوں گے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بعد اگست میں پیک آورز میں فی یونٹ 28 روپے 99 پیسے کا ہوگا۔

کے-الیکٹرک نیپرا کی منظوری سے اگست میں آف پیک آورز میں 22 روپے 67 پیسے فی یونٹ لے گا۔

ستمبر میں کے-الیکٹرک کا فی یونٹ پیک آورز میں 34 روپے 7 پیسے کا ہوجائے گا جبکہ آف پیک آورز میں کے-الیکٹرک فی یونٹ 27 روپے 75 پیسے چارج کرے گا۔

خیال رہے کہ کراچی کے شہریوں پر بجلی کے بل پر مختلف ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *