اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی حوالات میں مبینہ تصویر وائرل ہونے سے متعلق معاملے پر موقف دے دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں ہے، زیر گردش تصویر کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر موجود ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پرانی تصویر اپ لوڈ کرکے عوام میں اشتعال اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں، قانون کی نظر میں مرد اور عورت برابر ہیں اور کسی بھی تفریق سے بالاتر ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جرم میں اعانت کرنے والوں اور شواہد کو چھپانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *