[ad_1]

فوٹو—بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو—بشکریہ سوشل میڈیا

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ عزا اور جلوسوں کا اہتمام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرونِ موری گیٹ سے برآمد ہو گیا، جو لوہاری گیٹ پہنچ گیا ہے۔

مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار کلی پہنچے گا۔

کراچی میں8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا، اس حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

8 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بند کر دی جائے گی، جلوسوں کے باعث گرین لائن بس سروس بھی آج سے 9 اگست تک معطل رہے گی۔

سیکیورٹی کے لیے نمائش اور اطراف کی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جلوس کی گزر گاہ اور اطراف میں تمام دکانوں کو بھی سِیل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں 8 محرم الحرام کاجلوس آج سہ پہر 3 بجے امام بارگاہ نجف علی شاہ کوچی بازار سے برآمد ہوگا۔

جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی، بازار اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔

چونیاں میں بھی 8 محرم کا جلوس امام بارگاہ امان علیشاہ پرانی چوکی سے سہ پہر 4 بجے برآمد ہو گا۔

ادھر پاراچنار کے ضلع بھر میں امام بارگاہوں میں مجالس جاری ہیں۔

ڈی پی او پاراچنار کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ موبائل فون سروس معطل رہے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *