[ad_1]
ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو طلب کر لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیاء اور نجی بینکوں کے 2 افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء کو ایف آئی اے نے 12 اگست کی سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔
نجی بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]