[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ایم پی اے شازیہ سنگھار کی جانب سے بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ پر ہراسانی کے الزام کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم نے رپورٹ سندھ حکومت کی انکوائری کمیٹی کو ارسال کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل ڈیٹا کے مطابق موبائل سے ہراسانی کا کوئی مواد نہیں ملا۔
ایم پی اے شازیہ سنگھار نے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، تحقیقات کے لیے پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی۔
ایم پی اے کے دباؤ پر حکومت سندھ نے وائس چانسلر کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا۔
[ad_2]