پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ہمیں ڈالرز عطیہ کیے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہیں۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ان لوگوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے روکا، کیا ایسا الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کروائےگا؟

فرخ حبیب نے کہا کہ وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، تحریک عدم اعتماد کے بعد ڈالر تقریباً 250 روپے تک گیا۔

 پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج کے ریٹ کے حساب سے بھی ڈالر ہمارے دور کے مقابلے میں 50 روپے زیادہ ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *