[ad_1]

پی ٹی آئی پر پابندی حکومت نے نہیں لگانی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی حکومت نے نہیں لگانی ہے، ہم صرف ریفرنس بھیجیں گے۔

جیو نیوز کے ’پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی چوری اور جعلسازی رپورٹ میں سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مستند چور، ڈاکو ثابت ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر حکومت ریفرنس سپریم کورٹ بھیجے گی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عدالت کے معزز جج بیٹھیں اور رپورٹ کی بنیاد پر عمران خان کو چور ثابت کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں درج حقائق پی ٹی آئی کے لوگ تسلیم کرتے ہیں، ان کے جعلی اکاؤنٹس بھی ثابت ہیں، انہیں پتا ہے کہ فراڈ پکڑا گیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اپنی جعلسازی چھپانے کے لئے چور ڈاکو کا پروپیگنڈا مچایا ہوا تھا، چوری چھوٹی ہو یا بڑی، منی لانڈرنگ چھوٹی ہو یا بڑی، منی لانڈرنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول اگر بننے والا ہے تو نواز شریف بھی آنے ہی والے ہیں، پارٹی قائد کی واپسی کی تاریخ میں نہیں دے سکتا، یہ اعلان وہ خود کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیں گے، وہاں داخل ہونے والوں کو روکیں گے، اگر انہوں نے وائلنس کی کوشش کی تو پوری طاقت سے روکیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *