[ad_1]
سندھ کے وزرا شرجیل میمن اور سعید غنی نے پولیس ہیڈ آفس کراچی کا دورہ کرکے مانیٹرنگ سیل کا معائنہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق صوبائی وزرا کو محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔
شرجیل میمن اور سعید غنی نے کہا کہ آج کی طرح دس محرم کے جلوس کی بھی فول پروف سیکیورٹی رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ جلوس کے شرکا کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی موجود تھے۔
[ad_2]