[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ماہ پہلے کے مقابلے میں پاکستان کی معاشی حالت بہت بہتر ہوچکی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ درآمدات کم کرنے کی پالیسی کے اچھے نتائج سامنے آئے، یہ پالیسی تین چار ماہ جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیاں، موبائل فون اور مشینری بھی کم درآمد ہوئی تو کوئی مسئلہ نہیں، عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، اس سے بھی پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ معاشی حالت جتنی بہتر ہوئی ہے اتنی بری کی انھیں توقع بھی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے تیل کے ساتھ ساتھ چائے کا استعمال بھی کم کر دیا، جس سے درآمدی بل کم کرنے میں مدد ملے گی۔

تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ سیاسی حکومتوں نے عوامی اخراجات بڑھا کر شرح نمو میں اضافہ کرنے کی غلط پالیسی اپنائی، ملکی معیشت پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ مالیاتی ذمے داری کا بل اس سلسلے میں اچھی پیش رفت تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *