[ad_1]
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ نےحق کی خاطر سر کٹوا دیا مگر باطل قوتوں کے سامنے جھکنے نہ دیا۔
یوم عاشور پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ ظلم و جبر پر مبنی باطل نظام کے خلاف حق اور سچائی کا علم بلند کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جذبہ ِ ایثار و قربانی سے سرشار ہوکر اپنے ہم وطنوں، بالخصوص سیلاب متاثرین کی خدمت کریں۔
یوم عاشور پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کے فلسفہ شہادت کو مشعل راہ بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک نازک صورتحال سے دوچار ہے، وطن عزیز کو ان مشکلات سے نکالنے کیلیے ہمیں صبر، ہمت اور یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ ہمیں اسوہ امام حسین ؓ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
[ad_2]