[ad_1]
قومی ادارہ صحت نے سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر قومی ادارہ صحت نے ہیلتھ ایڈوائزی جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کے پانی کی کمی، آبی آلودگی اور غذائی قلت دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ہیلتھ ایڈوائزی کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سیوریج کا سسٹم متاثر ہوا ہے، اس وجہ سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق آلودہ خوراک کے باعث متعدی انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، متاثرہ علاقوں میں اسہال، ٹائیفائیڈ، ہیضہ، ہیپاٹائٹس اے اور ای پھیل سکتا ہے۔
ہیلتھ ایڈوائزی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی، ملیریا، چکن گنیا جیسے ممکنہ امراض جیسی متعدی وباء پھیل سکتی ہیں، وزارت صحت سیلاب زدہ علاقوں میں مسلسل صحت عامہ امور کا جائزہ لے رہی ہے۔
وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ڈینگی، ملیریا، چکن گنیا سے بچاؤ کے لیے معمول سے زیادہ حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔
[ad_2]