[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی، وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کی دعوت افطار میں شرکت کی۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا، الصفا پیلس آمد پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں پاک سعودی تجارت اور سرمایہ کاری کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

افطار ڈنر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شریک تھے۔

 الصفا پیلس میں ہوئی افطار میں بحرین کے ولی عہد بھی شریک ہوئے، سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف، اور بحرین کے ولی عہد کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *