[ad_1]
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے عمران خان نے لکھا کہ بیرونِ ملک جانے کا ارادہ نہیں کیونکہ باہر میری جائیداد ہے کاروبار ہے نہ ہی بینک اکاؤنٹ۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ موقع ملا تو ملک کے شمالی علاقوں میں چھٹیاں گزاروں گا جو میری پسندیدہ جگہ ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے 600 سے زائد رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر لئے گئے ہیں۔
[ad_2]