فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری سے تفتیش کرنی ہے جس کے لیے ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *