قومی ایئرلائن پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں تعینات فلائٹ اسٹیورڈ جمعرات کو ٹورنٹو پہنچا تھا۔

فضائی میزبان کو جمعہ کو ٹورنٹو سے لاہور واپسی کی پرواز 798 پر ڈیوٹی کرنا تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پرواز کیلئے فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگر عملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کیا۔

جی ایم فلائٹ سروسز عامر بشیر نے کہا کہ فلائٹ اسٹیورڈ نے پاکستان واپسی کی فلائٹ پر رپورٹ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ویجیلنس شعبہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹورنٹو اسٹیشن منیجر نے اسٹیورڈ کے پرواز پر ڈیوٹی کیلئے رپورٹ نہ کرنے کا بتایا ہے۔

جی ایم سروسز نے مزید کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *