[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل وزیراعظم نے منگل کو کابینہ میں شامل اپنے قریبی ساتھیوں سے اہم مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے میں اپنے وفد کے ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف لندن میں اپنے بھائی محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

قوی امکان ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی سے قبل ترکیہ اور سعودی عرب بھی جائیں تاہم اس حوالے سے حتمی پروگرام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *