[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کا چیئرمین محمد اسلم بھوتانی کو مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں شاہدہ اختر علی، محمد ابوبکر، برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے کی مدد لے سکے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی اپنی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *