[ad_1]

 

وزیرِاعظم کا گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر

وزیراعظم شہبازشریف نے گندم کی 2 کروڑ 75  لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

 اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال ملک میں گزشتہ دس سال کی نسبت گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب، معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے کھاد، معیاری بیج اور پیکیج کی فراہمی یقینی بنائی، حکومت کا اگلا ہدف پاکستان کو پھر سےگندم برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نااہل حکومت کی بدانتظامی سے پاکستان گندم امپورٹ کرنے والا ملک بن گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *