وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری کی آخری تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی۔
مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع کا باضابطہ مراسلہ جاری کردیا گیا۔
کراچی میں ضلع وسطی، ملیر، کیماڑی، شرقی، جنوبی اور غربی میں 15 مئی تک کام جاری رہے گا۔
ٹھٹھہ، حیدرآباد، سکھر میں بھی 15 مئی تک مردم شماری کا کام جاری رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق کراچی کی آبادی ابھی تک 1 کروڑ 76 لاکھ 79 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔