[ad_1]

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو لیبر ڈے پر ریلی نکالنے سے روک دیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس دیا ہے کہ لیبر ڈے پر ریلی نہیں نکال سکتے۔

اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ یکم مئی کی چھٹی کا مقصد مزدوروں کے مؤقف اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہوں، مزدوروں کے حقوق کےلیے سیاسی جماعتیں ریلیاں نکالتی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سارے کا سارا معاشرہ اپنے مزدوروں کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے، یکم مئی کو ریلی نہیں نکال سکتے یہ کہنا حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کیا جمہوریت ہے، ہم ملک کو کدھر لے جانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن ریلیوں پر پابندیاں لگا رہا ہے، قیادت کو نوٹسز بھیج رہا ہے، قیادت کو نوٹس بھیجنا غیر قانونی ہے، واپس لیا جائے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ لاہور، پشاور اور اسلام آباد میں کل ریلیوں کو معمول کے مطابق ہونے دیا جائے، اگر مزدوروں کےحقوق کیلئے باہر نہیں نکل سکتے تو کب نکل سکتے ہیں؟



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *