[ad_1]

گوجرانوالہ، ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد خاتون سے مبینہ زیادتی

گوجرانوالا کے علاقے مرالیوالہ میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے یرغمال بناکر لوٹ مار کی اور ہتھیاروں کے زور پر بیوی کو ساتھ لے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان نے بیوی سے زیادتی کے بعد اسے کھیتوں میں چھوڑ دیا، پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا ہے جس میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *