[ad_1]

عبدالرحمان کھیتران نے خود گرفتاری دی، ضیا لانگو

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران نے خود گرفتاری دی ہے، انہوں نے گرفتاری سے پہلے وزیراعلیٰ سے مشورہ بھی کیا ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رات کو کوئٹہ میں اور صبح سردار کھیتران کے گاؤں پر چھاپا مارا گیا، گرفتاری کے لیے کسی نے تحریری طور پر درخواست نہیں دی تھی۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ گراں ناز کے بچے بازیاب ہو جائیں۔

 ضیا لانگو نے مزید کہا کہ خاتون کا شوہر ان سے رابطہ کرے تو وہ اسے سیکیورٹی دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع بارکھان کے نواحی علاقے میں کنویں سے ایک خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون سے زیادتی اور اسے تشدد کے بعد قتل کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 2 نوجوانوں کو بھی تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *