اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022 میں پوزیشن لانے والی طالبات نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات خراب ہیں روپیہ گر رہا ہے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

انٹر بورڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پہلی پوزیشن ہولڈر سیدہ لائبہ علی نے کہا کہ میری لیے کامرس شعبہ اچھا تھا کیوں کہ مجھے ریاضی اچھا لگتا تھا۔ کبھی کوچنگ نہیں لی کیونکہ کالج کی تعلیم ہی کافی تھی اس لیے ضرورت محسوس نہیں کی۔ 

 انہوں نے کہا کہ ترجیح ملک سے باہر جانا ہے کیونکہ باہر سہولتیں زیادہ ہیں پاکستان میں کامرس کے طلبہ کے لیے چارٹر اکاؤنٹس ہی بہترین شعبہ ہے۔

دوسری پوزیشن ہولڈر طوبی عمیر نے کہا کہ وہ آئی بی اے سے بی بی اے کررہی ہیں ایک بھائ لاہور لمس میں ہے والد بزنس کرتے ہیں، شروع سے ہی کامرس پسند تھا۔

تیسری پوزیش ہولڈر سیدہ نزال عدنان نے کہا کہ سائنس میں دلچسپی نہیں تھی پھر سی اے کی تنخواہ زیادہ ہوتی ہے اور ملکی حالات ایسے ہیں جس میں، والد سنگ مر مر کی تجارت کرتے ہیں، اکانومی تباہ ہورہی ہے روپیہ گر رہا ہے اسی لیے اس شعبہ کا انتخاب کیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *