[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے 2002 میں گجرات میں بڑے پیمانے پر کی گئی قتل و غارت چھپانے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی گجرات میں 2002 میں ہونے والی خونریزی، عصمت دری اور لوٹ مار شرمناک واقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد عدالتی انصاف سے بچ گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گجرات کی قتل و غارت میں ملوث افراد بھارتی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ قرار دیا تھا۔ 



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *