وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 109 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف ہوا ہے، وزارتِ داخلہ نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ پیش کردی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منظور کردہ ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 47 ہے، جبکہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 109 ہے۔

 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے زون فور میں سب سے زیادہ 77 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں، زون ٹو میں 5 اور زون فائیو میں 27 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے زون فائیو میں قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد 23 ہے، زون ٹو میں 12 قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے آغاز کی تاریخ اور اسپانسرز کے نام دستیاب نہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *