[ad_1]

ایس سی او کے مقاصد پاکستان کی خارجہ پالیسی اہداف سے ہم آہنگی رکھتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان قانون و انصاف کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے سمیت مشترکہ اہداف حاصل کرنے کےلئے پُرعزم ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے نویں وزرائے انصاف اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مقاصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر رکن ممالک دیرپا ترقی اور قانون کی حکمرانی کے لئے متحد ہو کر کام کرتے رہے تو خطہ امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *