[ad_1]

اسد عمر—فائل فوٹو
اسد عمر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو فتح کرنے نہیں نکل رہے، الیکشن کراؤ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

یہ بات انہوں نے دیگر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ نہیں کہ تحریکِ انصاف کو حکومت واپس کر دو اور عمران خان کو وزیرِ اعظم بناؤ۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی، سماجی اور سیاسی بحران نظر آ رہا ہے، اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ نیا الیکشن ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ آئین ہمیں سال کے 365 دن روزانہ جلسہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ہم نے جمعہ 4 نومبر کے لیے دھرنے اور جلسوں کا سلسلہ شروع کرنے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ صرف اور صرف الیکشن ہے، رانا ثناء اللّٰہ نے بڑی دھمکیاں دیں، ڈرانے اور خوف زدہ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی ان سے ڈر نہیں رہا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے بڑی مونچھ بھی رکھی، تاؤ بھی دیے مگر مجھ سےتو کوئی ڈرتا ہی نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف آج اسلام آباد کے لیے لبرٹی چوک لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *