[ad_1]

ناصر حسین شاہ - فوٹو: فائل
ناصر حسین شاہ – فوٹو: فائل

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان دہشتگردوں کی طرح بچوں کی برین واشنگ کرنے کے ایجنڈے پر ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کو تباہ کرنے کے بعد اب طلباء کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار کے جانے کے صدمے میں جنونی ہوگئے ہیں۔

ناصر شاہ نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کے کیسز ختم ہونے سے متعلق کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے وہ کیسز ختم ہوئے جو 25 سال پرانے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت خود بول چکی ہے کہ ان کیسز میں کوئی مواد نہیں تھا، عمران خان کس منہ سے زرداری صاحب پر لکھی گئی کتاب کا حوالہ دے رہے ہیں؟

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اس کتاب کا ذکر کرنا چاہیے جو ان پر لکھی گئی ہے، جس نے زرداری صاحب پر کتاب لکھی اس کو تو کوئی نہیں جانتا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ جس نے عمران خان پر کتاب لکھی اس کو پورا پاکستان جانتا ہے اور ان کی ساکھ بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران اور اس کے دانشور ملک کے اداروں، سیاست اور اخلاقیات کو دیمک کی طرح چاٹنے لگ گئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *