فوٹو فائل

سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، احتجاج کے باوجود ایوان نے 4 بل منظور کرلیے۔

پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا اور اعظم سواتی کے پروڈکش آرڈر جاری کرنے کیلئے ’پروڈکشن آڈرز جاری کرو‘ کے نعرے بھی لگائے۔

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے مائیک دینے پر اصرار کیا، جس کے جواب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہزاد وسیم سے کہا کہ ایجنڈا کے بعد پلیز۔ تاہم پی ٹی آئی سینیٹرز نے نو، نو کے نعرے لگائے۔

اپوزیشن کےاحتجاج کے دوران سینیٹ نے مجموعہ فوجداری قوانین ترمیمی بل2021 منظور کر لیا، بل وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے پیش کیا۔

سینیٹ نے تشدد اور زیر حراست موت امتناع و سزا ترممی بل 2022 بھی منظور کرلیا، یہ بل بھی وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے پیش کیا۔

سینیٹ نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2022 منظور کر لیا، جسے وفاقی وزیر شیری رحمان نے ایوان میں پیش کیا، جبکہ انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشن ترمیمی بل2022 بھی منظور کرلیا گیا۔

ہنگامہ آرائی کے باعث سینیٹ اجلاس کل دن ساڑھے 10بجے تک ملتوی کردیا گیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *